Wednesday, August 5, 2009

جرمن نوجوان ٹیکنکل ٹریننگ سے دور

جرمن نوجوان ٹیکنکل ٹریننگ سے دور

جرمنی میں اس سال ٹیکنکل ٹریننگ کے لئے تقریبا پانچ لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں جوگزشتہ برس کے مقابلے میں 80 ہزارکم ہیں، جبکہ عمومی پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع میں بھی کمی آئی ہے۔

مایوس کر دینے والی بات یہ ہے کہ جرمنی میں اسکول کی تعلیم ختم کرنے والے نوجوانوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ کی طرف رجحان میں تیزی سے کمی آ رہی ہے جبکہ اس ٹریننگ کے مواقع میں بظاہر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جرمنی میں یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگیاBildunterschrift: Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift: جرمنی میں یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگیاوفاقی جرمن دفتر برائے روز گار کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے دی جانے والی درخواستوں میں زبردست کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال تقریبا پانچ لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں جوگزشتہ برس کے مقابلے میں 80 ہزارکم ہیں، جبکہ عمومی پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع میں بھی کمی آئی ہے۔ جرمن ایوان صنعت وتجارت کے صدر ہنس ہائنرش نے اس حوالے سے بتایا کہ مالیاتی بحران کے باوجود بھی ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے دی جانے والی درخواستوں میں کمی آئی ہے نہ کہ مواقع میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوکوئی بھی اس وقت ٹیکنیکل ٹریننگ شروع کرے گا، تومالیاتی بحران کے خاتمے تک وہ اپنی تربیت مکمل کر چکا ہو گا، اور تب وہ ایک اچھی پوزیشن میں ہو گا۔

پیشہ ورانہ تربیت اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے درخواستوں میں کمی کا رجحان گزشتہ تین سالوں سے ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ اعلیٰ تعیلم کے حصول میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ہے۔ جولائی کے آخر تک پیشہ ورانہ تربیتی مراکز میں تقریبا 99 ہزار نشستیں خالی تھیں۔ جرمن وزیر تعلیم آنیٹے شاوان کےخیال میں اقتصادی بحران کے باوجود یہ صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے۔

اس حوالے سے جرمن حکومت نے ایک ویب سائٹ تیار کی ہے جس میں شہروں کی ترتیب سے ٹیکنیکل ٹریننگ کے مواقع کی تفصیلات درج ہیں۔ اس وقت جرمنی میں مکینیکل، بزنس اور دستکاری جیسے شعبوں میں نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔